The news is by your side.

Advertisement

آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور زلمے خلیل زاد کی ملاقات میں افغانستان میں امریکی مشن کے سربراہ جنرل آسٹن اسکاٹ ملر بھی موجود تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے خطے میں فروغ امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

واضح رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد امریکا اور افغان طالبان کے مابین ایک تاریخی معاہدے کو حتمی شکل دینے میں سرگرم رہے تھے، اب وہ انٹرا افغان مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

اس سے قبل 4 جنوری کو آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی تھی جس میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا، دونوں جانب سے مختلف سطح پر فروغ امن کے لیے اربطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں