تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

افغان امن مذاکرات، امریکاکےخصوصی نمائندےآج سے4ملکوں کا دورہ کریں گے

واشنگٹن : امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد افغان امن مذاکرات کے سلسلے میں آج سے چارممالک کا دورہ کریں گے، امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا پُرامن سیاسی حل چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں امن کی کوششوں اورامن مذاکرات کے سلسلے میں امریکا کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان زلمے خلیل زاد آج سےچار ملکوں کا دورہ کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زادآٹھ سےاکیس جنوری تک پاکستان،بھارت،چین اورافغانستان کا دورہ کریں گے، امریکا افغان عوام اور عالمی برادری کی افغان مسئلے کے سیاسی حل کی خواہش کی حمایت کرتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق افغان مسئلہ کے حل کے لئےسینئر حکام سے ملاقاتیں ہوں گی، افغانستان کے مسئلے کا پُرامن سیاسی حل چاہتے ہیں۔

محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا افغان تنازع کاواحدحل یہ ہےکہ فریقین مل کر بیٹھیں، ہمارامقصد افغانستان میں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے، افغان تنازع کے پُر امن حل کے لئے ہر کاوش کے ساتھ ہیں۔

مزید پڑھیں : افغان طالبان نے امریکی حکام سے مذاکرات کا نیا دور منسوخ کردیا

یاد رہے گذشتہ روز طالبان نے امریکی حکام سے طے شدہ مذاکرات ایجنڈے پر اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے منسوخ کردیے تھے، طالبان کا کہنا تھا کہ فریقین نے مذاکرات منسوخ کرنے پراتفاق کیا ہے۔

اس سے قبل امریکا اورطالبان میں امن مذاکرات کے تین دورہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں افغان امن مذاکرات میں طالبان اور امریکا کے ساتھ پاکستان ، سعودی عرب اور یو اے ای کے نمائندوں نے بھی شرکت کی تھی، جس میں افغانستان میں ممکنہ جنگ بندی اور غیر ملکی افواج کے انخلا کے بارے میں بات چیت کی گئی تھی۔

بعد ازاں طالبان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے خصوصی امریکی مندوب زلمے خلیل زاد کے ساتھ ملاقات اور ابتدائی بات چیت کی ہے اور یہ کہ مذاکرات کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Comments

- Advertisement -