تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

اسلام آباد : امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات میں پاکستان نے تحفظات سےآگاہ کیاگیا، زلمے نے افغانستان میں قیام امن کےلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی جبکہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان، دیرپا تعمیر و ترقی کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل ایمبیسڈ ر زلمے خلیل زاد وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ پہنچے تو سیکرٹری خارجہ محترمہ تہمینہ جنجوعہ نے ان کا خیر مقدم کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، امریکی وفد کی قیادت امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ محترمہ تہمینہ جنجوعہ کر رہی تھیں ۔

مذاکرات میں افغان مفاہمتی عمل میں ہونیوالی پیش رفت سمیت، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، امریکی نمائندہ خصوصی نے افغانستان میں امن کے قیام کےلئے پاکستانیوں کی کوششوں کی تعریف کی ۔

زلمےخلیل زاد نےافغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کےکردارکوسراہتے ہوئے کہا پاکستان کے وضاحتی بیان کےبعدافغان اورامریکی حکام کا ردعمل بےمعنی ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات


بعد ازاں امریکی نمائندہ خصوصی برائےافغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، جس میں افغان مفاہمتی عمل میں ہونیوالی پیش رفت سمیت، باہمی دلچسپی کے اہم دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

خلیل زاد نے وزیر خارجہ کو دوحہ مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت اور افغان امن عمل کے سلسلے میں اپنی حالیہ مصروفیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور افغانستان میں اپنی اہم ملاقاتوں کا احوال گوش گزار کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے انٹرا افغان مذاکرات کے حوالے سے، پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا افغانیوں کے مابین مذاکرات کا انعقاد افغان مفاہمتی عمل کا اہم جزو ہے ۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں سیاسی مصالحت کیلئے نیک نیتی سے اپنا تعاون جاری رکھے گا، پاکستان، دیرپا تعمیر و ترقی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، افغانستان میں امن و استحکام پاکستان سمیت پورے خطے کے بہترین مفاد میں ہے-

Comments

- Advertisement -