تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

اٹلی : ہزاروں سکھوں کی بھارت کیخلاف ووٹنگ

بھارتی صوبے پنجاب کو سکھوں کی خالصتان کے نام سے ایک علیحدہ اور آزاد ریاست بنانے کی مہم امریکا، کینیڈا اور برطانیہ میں زور پکڑتی جارہی ہے۔

اس حوالے سے اٹلی میں علیحدگی پسند خالصتان ریفرنڈم میں 40 ہزار سے زائد سکھوں نے اپنا وٹ ڈال کر تحریک میں حصہ لیا۔

ایک آزاد خالصتان ریاست کے قیام اور پنجاب کی بھارت سے علیحدگی کیلئے ریفرنڈم ووٹنگ مہم میں ریکارڈ توڑ تعداد میں سکھوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر 40ہزارسے زائد سکھوں نے خالصتان ریفرنڈم میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا، سکھ کمیونٹی کئی دہائیوں سے آزاد خالصتان کا مطالبہ کر رہی ہے خالصتان ووٹنگ کا آغاز برطانیہ کے چھ شہروں میں ہوا تھا۔

لندن میں کوئن الزبتھ سینٹر میں ووٹنگ کے عمل کے آغاز پر 30ہزار کے لگ بھگ سکھوں نے ریفرنڈم ووٹنگ میں حصہ لیا تھا تاہم اطالوی شہر کے برکیسا فورم میں ووٹروں کی تعداد آرگنائزرز تک کی توقعات کے برعکس رہی۔

منتظمین کا اندازہ تھا کہ ووٹروں کی تعداد اتنی ہی ہوگی جتنی لندن میں تھی، 9بجے ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے8 بجے ایک بڑی قطار بننی شروع ہوگئی تھی۔ تاہم گیارہ بجے کے نزدیک ایک فلڈ گیٹ کھل کیا کیونکہ قطار ووٹنگ کمپلیکس سے زگ زیک قطاروں کی صورت میں وسیع کار پارکنگ ایریا سے ہوتی ہوئی تقریباً نصف کلو میٹر تک پھیل گئی تھی۔

ووٹنگ کا یہ مرحلہ پیلے رنگ کا فیسٹیول دکھائی دیے رہا تھا کیونکہ شرکت کرنے والے زیادہ تر خالصتان کے پیلے جھنڈے اور خالصتان ریفرنڈم کے بینر اٹھائے ہوئے تھے۔

اندر جانے سے قبل قطاروں میں انتظار کے دوران ڈھول کی تھاپ اور پنجابی میوزک کے ساتھ رضاکاروں نے ہال کے اندر اور باہر پانی، چائے اور کھانا شرکاء میں تقسیم کیا۔

یاد رہے کہ بھارتی صوبے پنجاب کو سکھوں کی خالصتان کے نام سے ایک علیحدہ اور آزاد ریاست بنانے کی مہم کافی پرانی ہے اور اس تحریک سے وابستہ بیشتر رہنما امریکا، کینیڈا اور برطانیہ جیسے ممالک میں رہ کر اپنی مہم چلاتے رہتے ہیں۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی طرح بھارتی ریاست پنجاب میں بھی علیحدگی پسندی کی تحریک اس کے خلاف تمام تر حکومتی کوششوں کے باوجود آج تک ختم نہیں ہوئی۔ فرق صرف اتنا ہے کہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی کئی قراردادیں موجود ہیں، جن میں مقامی باشندوں کی رائے سے مسئلے کے حل کی بات کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -