جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

ملک کی اصل طاقت میزائل یا جنگی طیاروں میں نہیں بلکہ عوام کے پختہ ارادے، اتحاد، ثابت قدمی میں چھپی ہے: آیت اللّٰہ علی خامنہ ای

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ دشمن طاقتیں ملک کو دوبارہ اپنا محتاج بنانے کی کوشش کررہی ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے قوم سے خطاب میں کہا کہ غیرملکی دباؤ کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں، 11 فروری کو اسلامی انقلاب کی ریلیوں میں شرکت سے دشمن کو پسپا کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی اصل طاقت میزائل یا جنگی طیاروں میں نہیں بلکہ عوام کے پختہ ارادے، اتحاد، ثابت قدمی میں چھپی ہے۔

یہ پڑھیں: ہم نے ایران میں ڈالر کی شدید قلت پیدا کی، امریکی وزیر خزانہ کا اعتراف

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ اسلامی انقلاب نے ایران کو غیرملکی مداخلت سے نجات دلائی تھی، ایرانی قوم نے ہمیشہ اپنے عزم سے ان سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سالانہ ریلیاں ایران کے وقار کی علامت ہیں، نوجوان، سائنس، اخلاقیات اور عمل کے میدان میں ترقی کرکے ملک کا نام مزید روشن کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں