تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ایٹمی اسلحے کی تیاری و ذخیرہ اندوزی اسلام میں‌ حرام ہے، آیت اللہ خامنہ ای

تہران:آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسلام میں ہلاکت خیز جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور ان کا استعمال حرام ہے کیونکہ ایسے ہتھیاروں سے معصوم لوگوں کی ہلاکتیں ہوتی ہیں جس کے اثرات نسلوں تک جاری رہتے ہیں۔

تفصلات کے مطابق سپریم لیڈر اور روحانی پیشوا آیت اللہ سیّد علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران نے کبھی بھی جوہری ہتھیار بنانے یا اس کے استعمال کی خواہش ظاہر نہیں کی، جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور استعمال اسلام میں منع ہے۔

دنیا کی سب سے طاقتور شخصیت آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایٹمی اسلحے کی تیاری اور اس کی ذخیرہ اندوزی اسلام میں حرام ہے، ایران کے پاس جوہری ٹیکنالوجی تو ہے لیکن اس نے خود کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے ہمیشہ دور ہی رکھا ہے۔

یاد رہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنے کے لیے عالمی قوتوں نے 2005ءمیں ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ طے کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایران ہمیشہ جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے الزامات کو مسترد کرتا آیا ہے تاہم امریکا نے ایران پر جوہری ہتھیاروں کی تیاری کا الزام عائد کرتے ہوئے 2018ء میں معاہدے سے دست برداری کا اعلان کیا تھا۔

امریکا کی جانب سے عالمی جوہری معاہدے سے دست بردار ہونے اور پے در پے معاشی پابندیاں عائد کرنے پر برہمی اظہار کرتے ہوئے ایران نے بھی ردعمل میں عالمی جوہری معاہدے کی ایک شق کی خلاف ورزی کی اور یورینیم افزودگی کی مقررہ حد کو عبور کرکے زائد یورینیئم افزودہ کی تھی۔

Comments

- Advertisement -