تہران (13 جنوری 2026): ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فرعون سے تشبیہ دیتے ہوئے تصویر شیئر کر دی۔
آیت اللہ علی خامنہ ای نے پیر کے روز سوشل میڈیا پر ایک تصویر شائع کی ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک قدیم فرعون کے طور پر پیش کیا گیا ہے، اور متنبہ کیا ہے کہ بالآخر اسے ماضی کے ظالموں کی طرح ہی قسمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکی سوشل میڈیا کمپنی ایکس پر آیت اللہ خامنہ ای کے سرکاری اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی تصویر میں فرعونی طرز کے ایک ٹوٹتے ہوئے تابوت کو دکھایا گیا ہے، جو ٹرمپ سے مشابہت رکھتا ہے، اور اس کے ساتھ یہ کیپشن درج ہے: ’’فرعون کی طرح‘‘۔
آن بابایی که با نخوت و غرور نشسته آنجا راجع به همهی دنیا قضاوت میکند، او هم بداند که معمولاً مستبدّین و مستکبران عالم، از قبیل فرعون و نمرود و رضاخان و محمّدرضا و امثال اینها، وقتی که در اوج غرور بودند سرنگون شدند،
این هم سرنگون خواهد شد.#مثل_فرعون pic.twitter.com/hxzJVQQOiL— KHAMENEI.IR | فارسی (@Khamenei_fa) January 11, 2026
تصویر کے ساتھ فارسی زبان میں شائع کیے گئے پیغام میں خامنہ ای نے کہا کہ وہ مغرور حکمران جو دنیا پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جیسے فرعون، نمرود، رضا خان اور محمد رضا، اپنی طاقت کے عروج پر ہی اقتدار سے محروم کر دیے گئے۔ یہ شخص بھی اسی طرح اقتدار سے ہٹا دیا جائے گا۔
امریکا نے اپنے شہریوں کو ایران فوری طور پر چھوڑنے کی ہدایت کر دی
یہ پوسٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حالیہ دنوں میں ٹرمپ کی جانب سے ایران کی قیادت کے خلاف دھمکیاں دی گئی ہیں، جن میں ملک کے اندر احتجاجی مظاہروں اور داخلی بے چینی سے متعلق بیانات بھی شامل ہیں۔
دریں اثنا، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا سے بات چیت کا دروازہ کھلا ہے، تاہم حملہ ہوا تو جنگ کے لیے بھی تیار ہیں، مخالفین غلط فہمی میں نہ رہیں، اگر جنگ مسلط کی گئی تو ہم پہلے سے زیادہ تیار ہیں۔ عباس عراقچی نے کہا فسادات کا مقصد امریکا کو مداخلت کا جواز دینا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



