بھارت کے ضلع کھمام میں جنسی زیادتی کا ایک ہولناک واقعہ رونما ہوا ہے، آٹھویں جماعت کی 13سالہ طالبہ کو اس کے گاؤں کے تین نوجوانوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رات ساڑھے 8 بجے آٹھویں جماعت کی 13 سالہ طالبہ چرچ سے گھر واپس لوٹ رہی تھی۔ تینوں نابالغ ملزمان نے اسے یہ بتانے کے بہانے اس سے رابطہ کیا کہ اس کے چھوٹے بھائی کی بینائی چلی گئی ہے۔
ملزمان کے بیان سے گمراہ ہو کر لڑکی ان کے پیچھے ایک گھر میں چلی گئی جہاں تینوں نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کے خلاف اجتماعی عصمت دری کے الزامات کے ساتھ پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے ہیں۔ پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ دو فرار ہیں۔
نابالغ لڑکی کا اغوا اور زیادتی، ملزم کو سزا سنادی گئی
پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، اس جرم میں ملوث دو مفرور نابالغوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے، جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔


