بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

موٹر وے پر المناک حادثہ، 3 افراد جان کی بازی ہار گئے

اشتہار

حیرت انگیز

خانیوال(25ستمبر 2025): موٹر وے ایم 4 پر ایک المناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایم فور موٹر وے پر کار اور ٹرک میں ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ کار آزاد کشمیر سےکراچی جارہی تھی، یہ حادثہ ایم 4 خانیوال کے قریب پیش آیا، کار ڈرائیور کو اچانک نیند آگئی تھی۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ موٹروے پولیس اور ریسکیو اداروں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہے، جاں بحق افراد کو موٹروے پولیس نے ڈی ایچ کیو خانیوال منتقل کردیا ہے۔

سبزیوں سے بھرا ٹرک کار پر الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق

اس سے قبل موٹر وے ایم 4 پر ٹرک کی ٹکر سے موٹروے پولیس کا افسر شہید ہوگیا تھا، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروےایم 4 پر امین پور کے قریب ٹرک نے پٹرولنگ پر موجود موبائل کو ٹکر مار دی جس سے پولیس افسر شہید ہوگیا تھا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ موٹر وے پولیس افسران روڈ یوزرز کو بریفنگ و ایجوکیشن دے رہے تھے، حادثے کے بعد بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں