جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

کسی اور سے شادی ہونے پر دلہن کو گولی مار دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

خانیوال میں رشتہ نہ ہونے کی رنجش پر دلہن کو گولی مار دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پیرووال میں رشتہ نہ ہونے کی رنجش پر دلہن پر فائرنگ کی گئی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی زخمی کرلیا۔

تفتیشی حکام کے مطابق ملزم سرگودھا کا رہائشی ہے اور دلہن کا قریبی عزیز ہے جو اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔

یہ پڑھیں: شادی کے صرف 40 دن بعد دلہن شوہر کے ہاتھوں قتل

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے لڑکی کے سسرال میں جاکر فائرنگ کی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اوستہ محمد میں شادی کے محض 40 دن بعد 20 سالہ دلہن کو شوہر نے بھائیوں کے ساتھ مل کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کر لیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں