ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

خانیوال : کچہری پیشی پر جانے والے 4 افراد کے قتل کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

خانیوال: کچہری پیشی پر جانے والے 4 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرکے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق خانیوال کے تھانہ سٹی کی حدود میں کچہری پیشی پر جانے والے 4 افراد کے لرزہ خیز قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مقدمہ مقتول ذکاء اللہ کے بھائی شفاء اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں مرکزی ملزم فیصل شاہ اور اس کے دیگر ساتھیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ مقتولین عدالت میں پیشی کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا ابتدائی تفتیش میں کہنا ہے کہ یہ ہولناک واقعہ دیرینہ اور پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نامزد مرکزی ملزم فیصل شاہ ایک خطرناک اشتہاری ہے جو اس سے قبل بھی قتل کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے تمام لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر کے انہیں ورثاء کے حوالے کر دیا ہے جبکہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں