The news is by your side.

Advertisement

خانیوال: موٹروے پر بس اور ٹریلرمیں تصادم، 3 افراد جاں بحق

لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر خانیوال میں بس اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر خانیوال میں موٹروے پر بس اور ٹریلر کے درمیان تصادم ہوا، حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثےمیں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب پنجگور کے علاقے سرسنڈ کے قریب 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جھلسنے کے باعث جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی شناخت نہ ہوسکی۔

ادھر کراچی کے علاقے شارع فیصل نرسری کے قریب 2 گاڑیوں میں تصادم ہوا، حادثے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خانیوال کے قریب ٹریفک حادثے میں اموت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے حادثے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

موٹرسائیکل رکشہ اور کوچ میں خوفناک تصادم ، 11 افراد جاں بحق

یاد رہے کہ گزشتہ روز مٹیاری میں موٹرسائیکل رکشہ اور کوچ کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ، لاشوں کو نیو سعیدآباد اسپتال منتقل کیا گیا تھا جبکہ قومی شاہراہ کا ایک ٹریک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں