تازہ ترین

رحیم یارخان ٹریفک حادثہ،مالکان کےخلاف مقدمہ درج

رحیم یار خان: صوبہ پنجاب کےشہررحیم یارخان میں سہجہ موڑ کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے کا مقدمہ مالکان اور ڈرائیورز کے خلاف درج کرلیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق رحیم یار خان میں گزشتہ روز پیش آنے والے ٹریفک حادثے کا مقدمہ سہجہ تھانے میں مالکان اور بس ڈرائیورز کے خلاف درج کرلیاگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے حادثہ ڈائیورز کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا جبکہ دوسری وجہ ڈرائیور کی عدم دستیابی اور اس کے علاوہ منزل پر پہچنے کی جلدی تھی۔

ایم ایس شیخ زید اسپتال ڈاکٹر تسنیم کامران کاکہناہےکہ حادثے میں شدید زخمی ہونےوالے افراد کے آپریشن آج کیے جائیں گے۔

یادرہےکہ گزشتہ روز رحیم یار خان کے علاقے سہجہ کےقریب دو مسافربسوں میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں 29افراد جاں بحق اور93افرادزخمی ہوگئے تھے۔جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ریسیکو ذرائع کا کہنا تھاکہ انہیں صبح 6 بجکر 12 منٹ پر حادثے کی اطلاع ملی جس کے بعد وہ حادثے کے مقام پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کی تھیں۔

ڈی سی او رحیم یار خان کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال کا کہنا تھاکہ 15 زخمیوں کو شیخ زاہد میڈیکل کالج اسپتال رحیم یار خان جبکہ 35 زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال خان پور منتقل کیاگیا۔حادثےکاشکارمسافربس کراچی سے بہاولپور اورفیصل آبادسےصادق آبادجارہی تھی۔

bus-post-1

تصادم کے نتیجے میں تباہ ہونے والی بسوں کے اندر سے لاشوں اور زخمیوں کو بسوں کی باڈی کو کاٹ کر نکالا گیاتھا۔

bus-post-2

bus-post-3


وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماوں کا اظہار افسوس


 

وزیراعظم نوازشریف نےحادثے پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے زخمیوں کوبہترین طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

وزیراعلٰی پنجاب نے بھی خانپور حادثے میں قیمتی جانوں کی ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاتھا۔ وزیراعلی نے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی تھی۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا رحیم یار خان ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےجاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا پیغام دیاتھا۔

واضح رہےکہ چار سال قبل سہجہ موڑ کے قریب 2 بسیں حادثے کا شکار ہوئی تھیں جس کے نتیجے میں 2دولہے اور2دلہن سمیت 25افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

 

Comments

- Advertisement -