جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

شوہر نے بیوی اور بہن کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

خان پور(9 نومبر 2025): پنجاب کے ایک شہر میں شوہر نے بیوی اور بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ خان پور کے تھانہ سٹی کی حدود خلیل کالونی میں پیش آیا ہے، والد نے بتایا کہ ملزم عبداللہ اور 3 نامعلوم افراد نے میری بیٹی اور بہو کو قتل کردیا۔

خان پور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عبداللہ اور 3 نامعلوم افراد کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا، فائرنگ سے 28 سالہ مشعل اور سحر بی بی جاں بحق ہوگئی۔

خانپور کے ڈی پی او عرفان سموں نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم  دیا ہے، ڈی ایس پی شاہد نذیر کا کہنا ہے کہ واقعے کی  تحقیقات جاری ہے جلد ہی ملزمان کو گرفتارکرلیا جائے گا۔

پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں شوہر نے بے دردی سے اپنی بیوی کو قتل کردیا تھا، تھانہ سنبل کے علاقے میں شوہر کے ہاتھوں ہونیوالے بیوی کے مبینہ قتل کے معاملے میں  پولیس نے مقتولہ کے بھائی محمد مقصود کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ معمولی تلخ کلامی پر بہنوئی نے ہمشیرہ کو قتل کی نیت سے کلہاڑی کے وار کئے، مقصود نے اپنے بیان میں کہا کہ بہن اور بہنوئی ندیم کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوا تھا، بہن کے کمرے میں پہنچا تو بہنوئی کلہاڑی سے بہن پر وار کر رہا تھا۔

شور شرابہ کرنے پر بہنوئی ندیم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، بہن کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، بہن پمز اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں