ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

تینوں خانز ایک ساتھ ایک ہی شہر میں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہورہا ہے کہ تینوں نامور خانز شاہ رخ، سلمان اور عامر ایک ہی شہر میں اپنی نئی آنے والی فلموں کی شوٹنگز شروع کرنے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسٹر پرفیکٹ، کنگ خان، اور دبنگ خان کا شمار بالی ووڈ کے اُن صفِ اول اداکاروں میں ہوتا ہے جن کے دنیا بھر میں لاکھوں مداح موجود ہیں یہی وجہ ہے کہ اُن کے پرستار اپنے پسندیدہ اداکار کی نئی فلم کا شدت سے انتظار کرتے ہیں۔

بھارت کے نامور اینکر راجت شرما نے اپنے حالیہ پروگرام ’جنتا کی عدالت‘ میں تینوں بالی ووڈ خانز کو دعوت دی اور اُن سے نئی آنے والی فلموں کے حوالے سے دریافت کیا تھا۔

- Advertisement -

اس دوران یہ بات سامنے آئی کہ تینوں خانز کی نئی فلموں کی شوٹنگ کے انتظامات ایک ہی شہر کے مختلف مقامات پر کیے گئے جبکہ شاہ رخ خان تو اپنی فلم ’زیرو‘ کی باقاعدہ شوٹنگ کا آغاز کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان ’زیرو‘ کے ہیرو، ٹریلر جاری

آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم ’زیرو‘میں کنگ خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ اُن کے ساتھ کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی جلوہ گر ہوں گی۔

دوسری جانب ’ریس 3‘ کے ڈائریکٹر نے شہر میں شوٹنگ کے لیے تین مختلف مقامات منتخب کیے تھے جن میں سے ایک کا انتخاب کرلیا گیا، فلم میں سلمان خان بطور مرکزی کرداری اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ یہ بھی اطلاع ہے کہ مسٹر پرفیکٹ بھی جلد اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز ممبئی میں کریں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں