اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

خاقان شاہنواز اور سبینہ سید کے نکاح کا فوٹو شوٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار خاقان شاہنواز اور سبینہ سید کے نکاح کا فوٹو شوٹ وائرل ہوگیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار خاقان شاہنواز نے نکاح کے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں ’بسم اللہ‘ لکھا ہے۔

نکاح کے پرمسرت موقع پر سبینہ نے کریم کلر کا کڑھائی سے مزین عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ خاقان نے بھی اسی مناسبت سے لباس کا انتخاب کیا۔

خاقان اور سبینہ کے نکاح کے موقع پر دوست اور قریبی عزیز بھی موجود ہیں۔

اداکاروں کو ساتھی فنکار کنزا ہاشمی، صبور علی اور حرا خان سمیت مداحوں نے بھی شادی کی مبارک باد دی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Khaqan Shahnawaz (@khaqanshahnawaz)

واضح رہے کہ خاقان شاہنواز کا ڈرامہ ’سزاور‘ ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جارہا ہے جس میں ان کے ساتھ علیشبا مرکزی کردار میں موجود ہیں۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں