کراچی: پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے کھارادر اقبال مارکیٹ میں ہونے والا دھماکہ پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، دھماکے میں بال بیئرنگ کا استعمال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
عینی شایدین کا کہنا ہے کہ دھماکا اس قدر زوردار تھا کہ دور دور تک آواز سنائی دی گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے علاقے میمن مسجد کے قریب دھماکا، 12 افراد زخمی
دھماکے سے پولیس موبائل، متعدد موٹرسائیکلوں اور رکشے کو نقصان پہنچا ہے، دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر آگ لگ گئی۔
دھماکے کے فوری بعد پولیس و رینجرز کے اہلکار اور بم ڈسپوذل اسکواڈ کا عملہ پہنچ چکا ہے اور سرچنگ کا عمل جاری ہے۔