جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 12 ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: خاران میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 12 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خاران میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا، 15 سے 20 دہشت گردوں نے حملہ کیا بروقت کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے سٹی پولیس اسٹیشن اور 2 بینکوں کو نشانہ بنایا 34 لاکھ روپے لوٹے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں سے تین مختلف مقامات پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس اسٹیشن کو یرغمال بنانے کی کوشش بھی ناکام ہوگئی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے بروقت ردعمل سے دہشت گرد پسپا ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، عزم استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی مہم پوری قوت سے جاری ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سیکیورٹی فورسز کی صوبہ خیبر پختونخواہ میں دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 11 خوارج مارے گئے تھے۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں