تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

خاشقجی قتل کیس، یقین ہے سعودی عرب نے دھوکا نہیں دیا، ڈونلڈ ٓٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیس میں مجھے دھوکہ نہیں دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت خاشقجی قتل کے حوالے سے ابھی مزید معلومات حاصل کررہی ہے، تاہم مجھے نہیں لگتا کہ سعودی عرب نے میرے ساتھ اس حوالے سے کوئی غلط بیانی کی ہے۔

دو روز قبل سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل سعود المعجب نے استنبول میں اپنے ہم ترک ہم منصب عرفان فیدان سے ملاقات کی تھی جس میں جمال خاشقجی قتل کیس کے حوالے سے دونوں رہنماؤں میں طویل بات چیت ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترک پراسیکیوٹر جنرل نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو سعودی قونصل خانے میں گلا دبا کر قتل کیا گیا اور پھر ان کی لاش کے ٹکڑے کرکے اسے ٹھکانے لگادیا گیا۔

مزید پڑھیں: سعودی صحافی جمال خاشقجی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا، ترک پراسیکیوٹر جنرل

خیال رہے کہ جمال خاشقجی سعودی شاہی خاندان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی پالیسیوں کے سخت ناقد تصور کیے جاتے تھے، 2 اکتوبر 2018 کو وہ استنبول میں موجود سعودی قونصل خانے میں گئے اور واپس نہ آئے۔

سعودی صحافی اپنی طلاق کی دستاویزات کو حتمی شکل دینے کے لیے سعودی سفارت خانے گئے لیکن وہاں سے واپس نہیں آئے جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا گیا کہ انہیں قونصل خانے میں ہی قتل کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب نے ابتدائی طور پر خبروں کی تردید کی لیکن عالمی دباؤ بڑھنے کے بعد قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا کہ صحافی جمال خاشقجی سفارت خانے کے اندر ہونے والے جھگڑے کے دوران مارے گئے۔

Comments

- Advertisement -