تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سعودی صحافی جمال خاشقجی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا، ترک پراسیکیوٹر جنرل

انقرہ: ترک پراسیکیوٹر جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو سعودی قونصل خانے میں گلا دبا کر قتل کردیا گیا تھا اور پھر ان کی لاش کو ٹھکانے لگادیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق استنبول کے چیف پراسیکیوٹر عرفان فدان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کی جانب سے حقائق کو بے نقاب کرنے کی موثر کوششوں کے باوجود سعودی عرب کے چیف پراسیکیوٹر سے ملاقات کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔

پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ طریقہ واردات سے یہی اندازہ ہوتا ہے کہ ملزمان نے انہیں منصوبہ بندی کے تحت مارا ہے۔

ترک پراسیکیوٹر کے مطابق سعودی فریق سے قتل میں ملوث ملزمان کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا ہے، استنبول کے دورے پر آئے ہوئے سعودی پراسیکیوٹر نے ترک پراسیکیوٹر جنرل کو دورہ سعودی عرب کی دعوت دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ترکی میں قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی یمن میں کیمیائی حملوں کی تفصیلات ظاہر کرنے والے تھے۔

خیال رہے کہ جمال خاشقجی سعودی شاہی خاندان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی پالیسیوں کے سخت ناقد تصور کیے جاتے تھے، 2 اکتوبر 2018 کو وہ استنبول میں موجود سعودی قونصل خانے میں گئے اور واپس نہ آئے۔

سعودی صحافی اپنی طلاق کی دستاویزات کو حتمی شکل دینے کے لیے سعودی سفارت خانے گئے لیکن وہاں سے واپس نہیں آئے جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا گیا کہ انہیں قونصل خانے میں ہی قتل کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب نے ابتدائی طور پر خبروں کی تردید کی لیکن عالمی دباؤ بڑھنے کے بعد قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا کہ صحافی جمال خاشقجی سفارت خانے کے اندر ہونے والے جھگڑے کے دوران مارے گئے۔

Comments

- Advertisement -