بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

خواجہ آصف نے 18ویں ترمیم کو ’ڈھکوسلہ‘ کہنے کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر دفاع خواجہ آصف نے 18ویں ترمیم کو ’ڈھکوسلہ‘ کہنے کی وجہ بتا دی۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے ناکامی کی وجہ سے ہی 18ویں ترمیم کو ڈھکوسلہ کہا تھا، ترمیم میں اہم جز بلدیاتی نظام تھا لیکن اس نظام کو موثر طریقے سے لاگو کرنے میں ہم لوگ ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک اختیارات نچلی سطح تک نہیں لے کر جائیں گے ملک نہیں چلے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ میں زیادہ تر ارکان جنرل ضیا کی لوکل باڈیز کے گریجویٹ ہیں، عوام کی فلاح کے لیے بلدیاتی نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ کبھی محسوس ہی نہیں ہوا کہ میں بھی اسی سسٹم کا حصہ ہوں، سمجھتا ہوں کہ بلدیاتی حکومت سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا سیاسی برادری لوکل گورنمنٹ سے اتنی خائف کیوں ہے، پاکستان کے تین بڑے ڈکٹیٹرز نے بلدیاتی انتخابات کروائے، اس میں سب سے زیادہ نقصان بیوروکریسی کو ہوتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں