The news is by your side.

Advertisement

خواجہ آصف کا ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا اعلان

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف عدم اعتمادکی تحریک لانےکا اعلان کردیا اور کہا صبر کریں الیکشن ہوں گے اور ہمارے مطالبات پرجلدی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کل ایوان میں جو کچھ ہوا وہ پارلیمنٹ کا سیاہ ترین دن تھا، جناب اسپیکر ہماری تقاریر کو میوٹ کیا جاتا ہے، 65 ہزار جعلی ووٹوں سے نااہل ہوا اس نے ایوان کی توہین کی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کل تک اِسٹے حرام تھا آج حلال ہوگیا ہے، اِسٹے کے پیچھے چھپے شخص نے اسپیکر کی کرسی پر بیٹھ کر سیاہ دن دکھایا، اِسٹے کے پیچھے چھپے ڈپٹی اسپیکر نے 12آرڈیننس بغیر کارروائی پاس کرائے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پرویزالہیٰ کہتے ہیں کسی میں جرات نہیں اصل مطالبات بتائے، میں نے اصل مطالبات وزیراعظم کوبتائے، ایسے لوگ اپنے لیڈروں کو گالیاں پڑواتے ہیں، یہ لوگ نیازی صاحب کے دوست نہیں دشمن ہیں۔

خواجہ آصف نے حکومتی ارکان کو جواب دیتے ہوئے کہا صبر کریں الیکشن ہوں گے اور ہمارے مطالبات پرجلدی ہوں گے ، آپ کو وہ پتہ نہیں جو ہمیں پتہ ہے ، چراغ کے نیچے ہمیشہ اندھیرا ہوتا ہے ان کو نہیں معلوم۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری تلاشی لی گئی آج فارن فنڈنگ پران کی ہورہی ہے، فارن فنڈنگ کیخلاف انکوائری پریہ لوگ درخواستیں دے رہے ہیں، تحریک انصاف فارن فنڈنگ کاحساب کیوں نہیں دے رہی، انھوں نے بھارت سےپیسہ لیا ،ثبوت موجود ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ایوان سے انصاف نہ ملا تو ساتھ والی عمارت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، نیازی صاحب والا نہیں ہمارا امپائر سپریم کورٹ ہے، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کریں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں