تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

وزیر دفاع کی پرانے بیانیے پر واپسی، اسٹیبلشمنٹ پر کڑی تنقید

وزیر دفاع خواجہ آصف اپنے پرانے بیانیے پر واپس آگئے ہیں اور گزشتہ روز پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں انہوں نے اسٹیبلشمنٹ پر کڑی تنقید کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف اپنے پرانے بیانیے پر واپس آگئے ہیں اور گزشتہ روز پارلیمنٹ میں انہوں نے اپنے خطاب میں اسٹیبلشمنٹ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

خواجہ آصف نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے چار مرتبہ ملک ٹیک اوور کیا۔ 37 سال براہ راست حکمرانی کی۔ اس کے بعد بھی بائے منیجمنٹ حکمرانی کرتے رہے۔

وزیر دفاع نے اپنے تنقید کے تیر برساتے ہوئے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے ذمے دار بھی وہی ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ اور پنڈی ایک پیج پر ہیں؟ جس پر میں نے جواب دیا کہ ہمارا ایک ہی پیج ہے اور وہ ہے ملک کا آئین۔ تمام اداروں کا اس ایک پیج پر آنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -