جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

آزاد کشمیر انتخابات سے قبل 12نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ بلیک میلنگ ہے، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات سے قبل 12 نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ بلیک میلنگ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے لکھا کہ آزاد کشمیر انتخابات سے پہلے مہاجرین کی 12نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششش ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے ایکشن کمیٹی کا یہ غیر آئینی مطالبہ بلیک میلنگ کے زمرے میں آتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مطلبہ کرنے والے 27 جولائی کو اپنا موقف عوام کی عدالت میں پیش کریں اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔

وزیر دفاع نے لکھا کہ مہاجر کا مطلب مقبوضہ کشمیر سے آکر پاکستان میں بسنے والا کشمیری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی پہلی چھ رکنی کابینہ کے دو وزیر مہاجر کشمیری تھے، غلام دین وانی اور ثنا اللہ شمیم دونوں کا تعلق راولپنڈی سے تھا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ شہید مقبول بٹ نے بھی مہاجر نشست پر الیکشن لڑا تھا، مقبوضہ، آزاد کشمیر اور پاکستان کے کشمیری ایک ہیں ان میں کوئی تفریق نہیں۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مذاکرات کے ساتھ 9 جون کو ہڑتال اور لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے، مذاکرات میں حکومت کی سنجیدہ کوششوں کی باوجود ایکشن کمیٹی نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے احتجاج کا راستہ اپنایا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں