وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ پراکسیز موجود ہیں، افغان سرزمین پر موجود عناصر پاکستان میں دہشت گردوں کو تعاون فراہم کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کالعدم بی ایل اے کے نام پر جرائم پیشہ افراد تحفظ فراہم کررہے ہیں ان کے خلاف ہماری فورسز برسر پیکار ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ بلوچستان میں تیل سمیت مختلف اشیا کی اسمگلنگ ہوتی ہے، جرائم پیشہ عناصر اسمگلنگ کو پیسہ کمانے کے لیے استعمال کررہے ہیں، حکومت اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کررہی ہے، ان کا قوم پرست یا سیاسی ہونے کا کور ختم ہوگیا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ لوگوں کی تحریک نے جنم لیا ہے، یہ وہاں پر کاروباری نقصانات کو کم کرنے کے یلے تحریک چلائی جارہی ہے، یہ وہاں پر کاروباری نقصانات کو کم کرنے کے لیے تحریک چلائی جارہی ہے، ایران سے 40 روپے فی لیٹر پیٹرول لے کر کراچی میں 200 روپے کا بھیجا جارہا ہے، روزانہ کی بنیاد پر کرپشن سے پیٹرول سے 4 ارب روپے کمایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل اسمگلنگ میں بیوروکریسی اور جرائم پیشہ افراد کا گٹھ جوڑ بن گیا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کا 40 فیصد رقبہ بلوچستان میں ہے، آبادی کم ہے 35 کلو میٹر پر ایک شخص رہتا ہے، اتنے بڑے علاقے کو کنٹرول کرنا آسان نہیں، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


