منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

بھارت نے پاکستان کیخلاف پراکسی وار ڈکلیئر کر رکھی ہے، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (1 فروری 2026): وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کیخلاف پراکسی وار ڈکلیئر کر رکھی ہے، دنیا جانتی ہے کہ انڈیا بلوچستان میں دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت مئی 2025 کی جنگ میں اپنی شکست کے اثرات کم کرنے کیلیے یہ سب کر رہا ہے، اس کا ایک دہشتگرد کلبھوشن یادیو پاکستان کی حراست میں ہے جو بلوچستان سے پکڑا گیا تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کیلیے کامیابی حاصل کر رہا ہے، بلوچستان میں 150 سے زائد دہشتگرد مارے گئے ہیں یہ ان کا بہت بڑا نقصان ہے، ہماری بہادر سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو مذموم عزائم میں ناکام بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی بھارت نے کی، محسن نقوی

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا رقبہ بڑا ہے لیکن آبادی کم ہے وہاں دہشتگردوں کی موومنٹ ہے، دہشتگردوں نے پہاڑی علاقوں میں پناہ گاہیں بنا رکھی ہیں، صوبائی حکومت اچھا کام کر رہی ہے ہم بھی چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کام ہوں، صوبے میں عوام کو حکومت اور ریاست کے خلاف ورغلانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں مسائل ضرور ہیں لیکن بھرپور صلاحیت سے نمٹا جا رہا ہے، صوبے میں بسوں اور ٹرینوں میں جانے والے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے صرف رابطے اور قومی بیانیہ کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

’بلوچستان کے دہشتگردوں کو زبانی پیغام دینے کا وقت نہیں ہے، دہشتگرد جو زبان سمجھتے ہیں ان کو اسی زبان میں پیغام دیا جا رہا ہے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں عوام پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں۔‘

خیبر پختونخوا میں دہشتگرد حملوں کے بارے میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کے پی بھی دہشتگردی کا ہدف بنا ہوا ہے، صوبائی حکومت وفاق، ایجنسیز، فوج اور دیگر اداروں کو کھل کر سپورٹ کرے، بحیثیت پاکستانی قومی اداروں کو سپورٹ کرنا اس کا فرض ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں