The news is by your side.

Advertisement

خواجہ آصف کی بد زبانی پر قومی اسمبلی میں ایک بار پھر ہنگامہ آرائی

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کی رکن عائشہ گلالئی کو چور کہا تو ایوان میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خواجہ آصف کی بدزبانی پر ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ روز لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والا چوروں کا جلوس تھا۔ خواجہ آصف کا عائشہ گلالئی کو چور کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔

مزید پڑھیں: خواجہ آصف کا صفر لوڈ شیڈنگ کا دعویٰ، لوگ پھٹ پڑے

رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی بھی جواب دینے سامنے آگئیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں بجلی چوری نہیں ہو رہی۔ زنگ آلود تاروں کی وجہ سے ضائع ہونے والی بجلی کا ملبہ عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کارروائی سے چور کا لفظ حذف کروا دیا۔ تحریک انصاف نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا جس کے بعد اجلاس ملتوی کردیا گیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں