اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کیساتھ کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہو رہی ہے، پی ٹی آئی نے اس طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو آسرا دینا ہے۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل سے متعلق کوئی گفتگو کسی بھی لیول پر نہیں ہوئی ہے، ہوسکتا ہے سہولتوں کے حوالے سے لوگوں نے اپروچ کیا ہو۔
انہوں نے کہا کہ دیکھ لیں ان لوگوں کو وطن عزیز ہے یا ایک شخص عزیز ہے، وطن کی بات کریں شخصیتوں کو پیچھے چھوڑیں، میراخیال ہے ان کی نوکری خطرے میں ہے یہ کرکے نوکری پکی کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ امریکا کامیاب رہا، غزہ پیس بورڈ میں مسلم ممالک کی شرکت سے مثبت نتائج نکلیں گے، دعا ہے اللہ فلسطینیوں کو آزاد کرائے اور ہمارے دشمن کو نیست ونابود کرے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جنگ کے بعد پاکستان کی پذیرائی ہوئی ہے اور منفرد مقام ملا ہے، عالمی سطح پر پاک فوج اور سپہ سالار کی طاقت کا اعتراف بڑی عزت ہے۔
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کا قیادت کے نام کھلا خط
وزیر اعظم کے دورہ امریکا میں فلسطینیوں کو بسانے کے حوالے سے کمٹمنٹس ہوئی ہیں، غزہ پھرآباد ہوگا اور فلسطینی بسیں گے، فلسطین ریاست وجود میں آئیگی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


