اسلام آباد(26 ستمبر 2025): وزیر دفاع خواجہ آصف ہائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے تعلقات میں بے مثال پیشرفت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت پر فتح اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ ہوا، الحمدللہ 2025 کا سال کامیابیوں سے بھرپور ہے، ہائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل جاری ہے۔
واضح رہے کہ اوول آفس میں وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی ملاقات ایک گھنٹہ 20 منٹ جاری رہی تھی۔
امریکی صدر سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف واشنگٹن سے نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


