پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

خواجہ آصف کا ایران کے موجودہ اور 2023 میں پاکستان کے حالات سے متعلق اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (15 جنوری 2026): وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران کے موجودہ اور 2023 میں پاکستان کے حالات سے مماثلت کے حوالے سے ایک سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی ہے۔

خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ عمران خان کو اقتدار میں لانے والے اور پاکستان کو گالیاں نکالنے والوں کو پناہ دینے والے چاہیں گے کہ یہ دوبارہ اقتدار میں آئیں، وہ چاہیں گے کہ مملکت خداداد ان کی تابع ہو جائے، 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ انہی مقاصد کے حصول کی کوشش تھی۔

وزیر دفاع نے لکھا کہ عمران خان کے دور حکومت میں بھی ہندوستان نے پاکستان پر حملہ کیا تھا لیکن فرق دیکھیں ہم نے راتوں رات ان کے پائلٹ ابھی نندن کو ہاتھ جوڑ کر واپس کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: معاملات طے کرنے والے بانی پی ٹی آئی سے ہی معاملات طے کریں گے، خواجہ آصف

انہوں نے لکھا کہ مئی 2025 میں جب ہندوستان نے حملہ کیا تو پاکستان نے فتح کی تاریخ رقم کی، دنیا حیرت زدہ رہ گئی کہ یہ وہی پاکستان ہے جس نے کچھ سال قبل انڈین پائلٹ واپس کیا تھا، پارلیمنٹ کو یہ بتایا گیا تھا کہ ہم ہندوستان سے جنگ کا رسک نہیں لے سکتے۔

خواجہ آصف نے مزید لکھا کہ مئی 2025 میں ہماری افواج نے اللہ کی مدد سے قوم کا سرفخر سے بلند کیا، ہمارے شہیدوں نے وطن کو جاوداں کیا الحمدللہ، دشمن آج بھی تاک میں ہے لہٰذا جاگتے رہنا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ باہر بیٹھے نام نہاد پاکستانی پاکستان کو معاشی استحکام سے دور رکھنا چاہتے ہیں اور طالبان سے محبت بھرے مذاکرات کے حامی ہیں، یہ امن کے دشمن وطن عزیز کو محفوظ مستقبل سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں