پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

حملہ آور کہاں‌ رہائش پذیر تھا، فیملی کا تعلق کہاں‌ سے ہے؟ خواجہ آصف نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں امام بارگاہ پر دھماکا کرنے والے خودکش حملہ آور کے رشتے پشاور میں موجود ہیں، پوری فیملی مذہبی شدت پسندی کی سوچ رکھتی ہے۔

پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ خودکش حملہ آور گزشتہ سال افغانستان سے واپس آیا تھا اور یہاں آکر مختلف مقامات پر رکا تھا اور اب تک نوشہرہ میں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد حملے کی تحقیقات میں بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ خودکش حملہ آور ڈیرھ سے 2 سال قبل افغانستان گیا تھا، فی الحال خودکش حملہ آور اکیلا تھا لیکن ہر زاویے سے تحقیقات جاری ہیں۔

یہ پڑھیں: اسلام آباد کی امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، 31 نمازی شہید ، متعدد زخمی

خواجہ آصف نے کہا کہ خودکش حملہ آور کے ہینڈلرز یا سہولت کاروں سے متعلق تحقیقات جاری ہیں جس کے لیے کے پی کی سی ٹی ڈی، پولیس اور اسلام آباد، پنجاب پولیس مشترکہ کام کررہی ہے۔

واضح رہے کہ نماز جمعہ کے دوران اسلام آباد کی امام بارگاہ میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 31  نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کو گیٹ پر روکا گیا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، خودکش کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا۔

 زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں شہید ہونے والوں میں آئی جی اسلام آباد کا کزن بھی شامل ہیں جبکہ دھماکے کے بعداسپتال لائے گئے زخمیوں کی تعداد 169 ہوگئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں