جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

نو مئی حملہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ہٹانے کے لیے تھا، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نو مئی کا حملہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ہٹانے کے لیے تھا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ نو مئی کا حملہ فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کا مشترکہ منصوبہ تھا۔ اس مقصد کیلیے لوگ بانی پی ٹی آئی نے فراہم کیے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے اپنی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے شدید مزاحمت کی تھی میں اور ایازصادق 8 سے9 دن تک ان کے پاس جاتے رہے۔

ہمیں دھمکیاں دیں اور لالچ بھی دیا گیا کہا کہ اگر توسیع نہ دی تو اقتدار پر قبضہ کرلیں گے، یہ لالچ بھی دی کہ مجھے رکھ لو تو سیٹ اپ کرکے دے دوں گا۔

جنرل باجوہ کی کوشش تھی کہ فیض حمید آرمی چیف بن جائے، جس کیلیے ایک شخصیت کو نوازشریف کے پاس بھی بھیجا تھا۔

وزیردفاع نے بتایا کہ جنرل باجوہ نے دھمکیاں دے کر ایکسٹینشن لی تھی، سال 2022 میں فوج کے نئے سربراہ کی تعیناتی کے عمل کے دوران جنرل باجوہ نے آٹھ، سے نو دن مزاحمت کی تھی، کبھی لالچ اورکبھی دھمکی دیتے رہے۔

قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں خواجہ آصف نے لکھا کہ قربانیوں کی داستانیں ان کو سنائیں جو کہتے تھے کہ ’خان نہیں تو پاکستان نہیں‘

وزیر دفاع نے کہا کہ اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی پر پی ٹی آئی ارکان کی اسمبلی رکنیت معطل ہوگی، شہدا کے کسی جنازے میں کبھی پی ٹی آئی کا بندہ نہیں دیکھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں