ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

افغانستان میں جن ٹھکانوں سے حملے ہوں گے جواب دیں گے، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جن ٹھکانوں سے حملے ہوں گے اس کا جواب دیں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان میں جہاں سے حملے ہورے ہیں ہمارا حق بنتا ہے کہ اس کا جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان، ہندوستان کے ہاتھ میں کھیل رہے ہیں، طالبان کو ہدایت دہلی سے آتی ہیں جب تک انہیں ہندوستان ہاں نہیں کرے گا وہ کسی چیز میں حامی نہیں بھریں گے۔

یہ پڑھیں: افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے، خواجہ آصف

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغان طالبان سے کہا لکھ کر دیں آپ کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی لیکن تین بار ان ملا انہوں نے میرے سامنے لکھ کر دینے سے انکار کردیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ افغان طالبان نے زبانی کلامی بات کی لیکن لکھ کر دینے کے لیے تیار نہیں۔

صحافی نے جب 28ویں ترمیم کے حوالے سے سوال کیا تو  انہوں نے کہا کہ ایک چیز ہے ہی نہیں تو بار بار کیوں پوچھ رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں