ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

اسرائیل کسی کا دوست نہیں، مشترکہ حکمت عملی سے مقابلہ ممکن ہے، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کسی کا دوست نہیں ہے۔

سیالکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اسرائیل کا مقابلہ مشترکہ حکمت عملی سے ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کی بقا اتحاد میں ہے، تفرقہ ختم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ شہدا کی عظیم قربانیاں ملکی دفاع کی مضبوط بنیاد ہیں۔ امتِ مسلمہ اس وقت آزمائش سے گزر رہی ہے، جس میں فلسطین، سوڈان اور کشمیر کے مسلمان سرفہرست ہیں۔

یہ پڑھیں: افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے، خواجہ آصف

خواجہ آصف کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن میں نمایاں کامیابیاں ملی ہیں اور اس کو اس وقت تک جاری رہنا چاہیے جب تک مکمل خاتمہ نہ ہو جائے، پاکستان میں سرگرم دہشتگردوں کو افغان حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کیلئے ضروری ہے کہ ہم اتحاد کے ساتھ اپنے مشرقی اور مغربی سرحدوں پر موجود دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں