اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بشانہ ہیں ، رب العزت کے سائے میں مشترک دشمن کے مقابل آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سعودی وزیر دفاع کا ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے پاک سعودی تاریخی اسٹرٹیجک دفاعی معاہدہ پر لکھا پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ کا اہم موڑہے، دو برادر ملک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بہ شانہ ہیں رب العزت کے سائے میں مشترک دشمن کے مقابل آئیں گے، انشاء اللہ، ساری امت متحد ہوگی۔ پاکستان زندہ باد مسلم امہ پائندہ۔
پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ ایک اہم موڑ۔ دو برادر ملک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بہ شانہ ۔ رب العزت کے سائے میں مشترک دشمن کے مقابل انشاء اللہ ساری امت متحد ھوگی۔ پاکستان زندہ باد مسلم امہ پائندہ باد https://t.co/1kQxh4KWDk
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 18, 2025
یاد رہے سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہمیشہ اور ابد تک‘۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


