منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

’سیاستدان اتنی سیاست نہیں کرتے، جتنی ہاکی میں ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (19 فروری 2026): وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہم سیاسی جماعتوں والے بھی اتنی سیاست نہیں کرتے جتنی کہ ہاکی فیڈریشن میں ہے۔

پاکستان ہاکی نئے بحران کا شکار ہو گئی ہے اور قومی کھیل کے کھلاڑیوں نے موجودہ ہاکی منیجمنٹ کے خلاف اعلان بغاوت کر دی۔

پاکستان ہاکی کے بحران پر وزیر دفاع خواجہ آصف بھی خاموش نہیں رہے اور سوشل میڈیا ایپ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم سیاسی جماعتوں والے بھی اتنی سیاست نہیں کرتے، جتنی ہاکی فیڈریشن میں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑی کے ساتھ یہ ظلم وزیادتی اس وقت تک ہوتی رہے گی، جب تک ہاکی فیڈریشن کو سیاسی تقرریوں سے صاف نہیں کیا جائے گا۔ قمالی معاملات کی چھان بین کی جانی چاہیے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن میں سیاست نے قومی کھیل کو برباد کر دیا، ان کے مالی معاملات کی چھان بین کی جانی چاہیے۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ ہاکی فیڈریشن کے تمام معاملات اسمبلی اور متعلقہ کمیٹی میں جلد اٹھائے جائیں گے۔

 

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے دورے میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے غیر معیاری سہولتوں کی ویڈیو سامنے آئی تھی جبکہ وطن واپس پہنچنے پر قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے بھی کہا تھا کہ ہم غیر معیاری رہائش فراہم کی گئی، لڑکے اپنے برتن اور کپڑے خود دھوتے رہے۔

عماد بٹ نے موجودہ ہاکی مینجمنٹ کے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے مطالبہ کیا تھا کہ معاملے کا فوری ایکشن لیا جائے کیونکہ ہمارے پاس ورلڈ کپ کے لیے بہت کم وقت باقی رہ گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی پی ایچ ایف میں بد انتظامی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا ہاکی فیڈریشن میں بدانتظامی کا نوٹس، سخت کارروائی کا عندیہ

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں