The news is by your side.

Advertisement

اتنی کرپشن کبھی نہیں‌ ہوئی جتنی پیپلزپارٹی کے دور میں‌ ہوئی، خواجہ آصف

سیالکوٹ: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیپلزپارٹی کو خرابی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران خواجہ آصف کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے ملک کی موجودہ صورت حال پر پی پی کو قصور وار قرار دیا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ’اتنی کرپشن کبھی نہیں ہوئی جتنی پیپلزپارٹی کے دور میں ہوئی ہے، ملک کی خرابی کی ذمہ دار پی پی ہے‘۔ بعد ازاں ایک کارکن نے لیگی رہنما کو توجہ دلائی تو خواجہ آصف نے اپنے بیان کو درست کرتے ہوئے بولا کہ پیپلزپارٹی نہیں بلکہ پی ٹی آٗی کے دور میں ہوئی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ ’استعفوں سے حکومت نہیں جاسکتی مگر ان میں سے آدھے اراکین بھی مستعفی ہوجائیں تو اسمبلی چل نہیں سکتی‘۔

رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے 16 اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے خواجہ آصف کو جمع کروادیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جب پی ڈی ایم کی داغ بیل ڈالی گئی تھی تو خواجہ آصف نے پیپلزپارٹی اور آصف زرداری کو ناقابلِ بھروسہ قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ ن سے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی تھی۔

بعد ازاں مسلم لیگ ن کی قیادت نے خواجہ آصف کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے اُن سے وضاحت بھی طلب کی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں