بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

خواجہ آصف نے پاک افغان جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(19 اکتوبر 2025): وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاک افغان جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی اور کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک اپنی سرزمین کا مکمل احترام کریں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ طے پاگیا ہے، پاکستان کی سرزمین پہ افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ہمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے، 25 اکتوبر کو استنبول میں دوبارہ وفود میں ملاقات ہوگی، اور تفصیلی معاملات پر بات ہوگی، ہم قطر اور ترکیہ دونوں برادر ممالک کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

اس سے قبل قطر کی وزارت خارجہ نے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں دوحہ میں مذاکرات کے ادوار ہوئے۔

قطر کی وزارت خارجہ نے جاری بیاب میں کہا کہ مذاکرات کے دوران فریقین نے فوری جنگ بندی اور دونوں ملکوں میں دیرپا امن و استحکام کو مضبوط کرنے کے طریقہ کار کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں