اسلام آباد : وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جنگ پاکستان میں لڑیں، دشمن کی گود میں بیٹھ کر وطن دشمنی نہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں لکھا یہ اقتدار کے لئے بےتاب رہنے والے لوگ ہیں، چھ ماہ قبل عاصم منیر کی قیادت میں افواج نے ہندوستان کوپھینٹی لگائی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ “سات طیاروں کا ذکر امریکی صدر ٹرمپ نے 61 بار دہرا کر مودی کی آتما کچل دی”۔
اقتدار کے لئے ڈیسپریٹ لوگ ھیں ۔ 6 مہینے قبل اسی عاصم منیر اور ائیر فورس اور نیوی کی قیادت میں ھندوستان کو ھمُ نے اللہ کے فضل سے پھینٹی لگائ۔ 7جہازوںُ کی بات صدر ٹرمپ نے 61 دفعہ کہہ کے مودی کی آتما رول دی ھے۔ پاکستان اور اسکی مٹی سے محبت ، دین کی سر بلندی کے لئے سر بکف ھونا اگر…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) December 3, 2025
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان سے محبت کو اسلامی انتہاپسندی سمجھا جاتا ہے تو یہ لیبل پاکستانیوں کے ماتھے پر سجا رہنے دیں، دین کی سر بلندی کیلئےسربکف ہونااسلامی انتہا پسندی ہے تو یہ پچیس کروڑ پاکستانیوں کے ماتھے کا جھومر ہے۔
وفاقی وزیر نے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “سلائی مشین بند ہے اس لیے دکھی ہیں، بھارتی میڈیا کی پناہ لے رہی ہیں”۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جنگ پاکستان میں لڑیں، دشمن کی گود میں بیٹھ کر وطن دشمنی نہ کریں، جس جنگ کی یہ محترمہ بات کررہی ہیں، اگر بھارت نے دوبارہ مسلط کی توان کے ساتھ یہ بھی بین کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


