اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

خواجہ آصف نے مولانا فضل الرحمان کے بیان کو شہدا کی قربانی کی توہین قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے مولانا فضل الرحمان کےبیان کو شہدا کی قربانی کی توہین قرار دے دیا اور کہا فوجی جوانوں کی وطن کے لیے قربانی کو ان کی تنخواہ سے جوڑنا غیرمنصفانہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کےغیرذمہ دارانہبیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے شہدا کی قربانیوں کی توہین قرار دیا۔

خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک کہنہ مشق سیاستدان اور ممتاز مذہبی رہنما ہیں، اس لیے ان سے الفاظ کے انتخاب میں زیادہ ذمہ داری کی توقع کی جاتی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فوجی جوانوں کی وطن کے لیے قربانی کو ان کی تنخواہ سے جوڑنا غیرمنصفانہ ہے، کیونکہ اس سے شہدا اور ان کے اہلِ خانہ کی دل آزاری ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کوئی شخص محض تنخواہ کے لیے اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش نہیں کرتا بلکہ جان کی قربانی کے پیچھے نظریہ، عقیدہ، فرض شناسی اور وطن سے گہری وابستگی ہوتی ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ حالات، واقعات یا طریقہ کار سے اختلاف کیا جا سکتا ہے، تاہم نظریے، محبت، وابستگی اور قربانی کی توہین کسی صورت قابل قبول نہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، جس میں پاک فوج سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور شہری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ ان قربانیوں کو تنخواہ کا نتیجہ قرار دینا سیاسی تنقید نہیں بلکہ اخلاقی بے حسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بیان سے ہزاروں شہدا، غازیوں، بیواؤں اور یتیموں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں