بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے ابھی کوئی سنجیدہ پیشرفت نہیں ہوئی: خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

(6 جنوری 2026): فاقی وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ میری ذاتی رائے ہے کہ یہ سب کچھ بات چیت ہی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ یہ سب کچھ بات چیت ہی ہے، مذاکرات کے حوالے سے ابھی کوئی سنجیدہ پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے حوالے سے ایسی پیشرفت نہیں ہوئی جس پر کہا جائے مذاکرات ہونے والے ہیں یا ہونگے، ہو سکتا ہے میرا علم ناقص ہو لیکن مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف اخباری بیانات تک کی باتیں ہیں، سنجیدہ مذاکرات میرے خیال میں نہیں ہو رہے، اسپیکر اور اپوزیشن کے درمیان بات چیت کا مجھے علم نہیں ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی یا محمود خان اچکزئی جس نے بھی اپوزیشن لیڈر بننا ہے یہ ان کا اپنا اختیار ہے، یہ اپوزیشن کا اپنا معاملہ ہے اس میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں ہے، ایک چیز پہلے سے ہی واضح ہے ہمیں اس پر زیادہ تجاوز نہیں کرنا چاہیے، اپوزیشن کا استحقاق ہے وہ اپنی صفوں میں سے کسی ایک کو چنے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن محمود خان اچکزئی کو چنتی ہے تو اس کے بعد ان کا نام دے، اسپیکر کے صوابدید ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر کے نام کو منظور کریں گے، اپوزیشن جس کسی کو بھی لیڈر بناتی ہے ہم اسے مانیں گے، ہمیں محمود خان اچکزی یا کسی بھی فرد پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی فلور پر اپوزیشن و حکومت کے درمیان جو کشیدگی نظر آتی ہے وہ میٹنگز میں نہیں ہوتی، میٹنگز میں اپوزیشن کا رویہ الگ نظر آتا ہے۔

پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں، خواجہ آصف

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں