بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

پہلے ٹرمپ اپنے لوگوں سے 15 سالہ ناکامیوں کا حساب لیں: خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پہلے ٹرمپ اپنے لوگوں سے 15 سالہ ناکامی کا حساب لیں، افغانستان میں امریکا بند گلی میں پھنس گیا ہے، وہاں کا غصہ پاکستان پر نکال رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے دہشت گردی کے خلاف تعاون پر فنڈز دیے، یہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا خرچہ تھا، امریکا نے ہماری زمین، سڑکیں اور ریلوے استعمال کیے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ شوق سے اپنے پیسوں کا حساب لیں، حساب لینا ہے تولے لیں، سرعام حساب دینے کو تیار ہیں، ہماری خارجہ پالیسی قومی مفاد میں ہوگی، پہلے ہی نومورکہہ چکے ہیں۔

- Advertisement -

خواجہ آصف کا ٹویٹ

اس سے قبل وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ دنیا کو جلد بتائیں گے کہ حقیقت اور افسانے میں کیا فرق ہے، امریکی صدر کی دھمکیوں کا جلد جواب دیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ کے مرکزی رہنما نے امریکی صدر کے ٹویٹ کے جواب میں نے ٹویٹر پر کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کوسچائی سے جلد آگاہ کریں گے۔

Khawaja Asif

 

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کو ہمیشہ دھوکا دیتا آیا ہے، پاکستان نے امداد کے بدلے امریکا کو بے وقوف بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکا دیا، اب ایسا نہیں ہوگا: امریکی صدر کی ہرزہ سرائی

واضح رہے کہ خواجہ آصف نے آج وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی تھی، جس میں دیگر امور کی ساتھ ٹرمپ کے تازہ دھمکیوں پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

ڈومورکا دوٹوک جواب نومور

یاد رہے کہ ترجمان پاک فوج کی جانب سے پہلے ہی ’’ڈومور‘‘کا دوٹوک جواب ’’نومور‘‘ کی صورت دیا جاچکا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنےکہا تھا ہمیں دھمکیاں مل رہی ہیں، وقت آگیا ہے کہ قوم متحد ہوجائے، اپنے اختلافات بھلا کر ایک مقصد پاکستان کے لیے متحد ہوجائیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ اب کسی سے کسی لیے بھی دباؤ قبول نہیں کریں گے، ہم دو مسلط کردہ جنگیں لڑچکےہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں