اسلام آباد(یکم دسمبر 2025): وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کو قمر باجوہ پر بات نہیں کرنی چاہیےکیونکہ وہ فائدہ لے چکے ہیں۔
وفاقی وزیر حنیف عباسی نے اےآروائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کو قمر باجوہ پر بات نہیں کرنی چاہیےکیونکہ وہ فائدہ لے چکے ہیں، جو اپنے لیے فائدہ بھول جائے پھر وہ آج کی رجیم سے متعلق بھی یہی کہےگا، نواز شریف اور فیلڈ مارشل کےگن گا رہا ہوں تو بعد میں بھی ایسا ہی کہوں گا، میری خواجہ آصف سے بول چال
نہیں کیونکہ میں ایسا تعلق نہیں رکھتا۔
حنیف عباسی نے کہا کہ شہباز شریف کے پاس اور بہت کام ہیں وہ صلح کیوں کرائیں گے، اسحاق ڈار کیساتھ روحانی تعلق ہے میں انہیں پیر صاحب کہتا ہوں، اسحاق ڈار نےکبھی نہیں کہا خواجہ آصف کے خلاف بات کرو۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیض حمید پاور میں تھے تو سمجھتے تھے مجھےکوئی نہیں دیکھ رہا، فیض حمید کی ریکارڈنگ ہورہی تھی اور وہ ساری چیزیں پکڑی گئیں، جس ادارےکی تقسیم کے خواب دشمن دیکھے اور اندر سے کوئی کرے تو پھر پکڑا تو جاتا ہے۔


