سیالکوٹ: لیگی رہنما خواجہ آصف نے بیوروکریسی اور پولیس کو وارننگ دے ڈالی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لیگی رہنما نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن عدم اعتماد کےذریعے آئینی تبدیلی کا راستہ اختیار کر رہی ہے،جس کا مقصد آئین اور قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے۔
خواجہ آصف نے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی اور پولیس کو وارننگ دے رہا ہوں کہ بیوروکریسی،پولیس نے سبوتاژ کی کوشش کی تو آرٹیکل6 واضح ہے وعدہ ہےاس پر عمل ضرور ہوگا۔
متحدہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کے ذریعہ آئینی تبدیلی کاراستہ اختیار کر رہی ھے. مقصد صرف اور صرف آئین اور قانون کی حکمرانی قائم کرنا ھے.اگر سول بیوروکریسی اورپولیس نے اس آئینی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تو آئین کی آرٹیکل 6 واضع ھے.وعدہ ھے اس پر عمل ضرور ھو گا. انشاء اللہ
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) March 12, 2022
اس سے قبل ایک بیان میں خواجہ آصف نے وزیراعظم عمران خان کو بوجھ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق تیاری مکمل ہوگئی ہے، آج ساری چیزیں واضح ہوجائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: خورشید شاہ نے اپوزیشن کا پورا پلان بتا دیا
سیالکوٹ میں جلسےسےخطاب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا اس کا ہم حساب لیں گے، پاکستان اور عمران خان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔