اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی میں لاکھوں عوام ظاہر کرنے کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جنازے کی تصاویر پوسٹ کردیں۔
سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور واپسی تک کی جی ٹی روڈ ریلی نے پورے پنجاب کو مفلوج کردیا ہے۔
ریلی کے لیے جہاں ایک طرف سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے وہیں وفاقی وزرا بھی کار مملکت چھوڑ کر نواز شریف اور ان کی ریلی کی حمایت میں میڈیا اور سوشل میڈیا کا میدان سنبھالے ہوئے ہیں۔
ایسے موقع پر وفاقی وزیر خواجہ آصف بھی پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے نواز شریف کو عوام کا پسندیدہ لیڈر دکھانے کی کوشش کرتے ہوئے ریلی کی کچھ تصاویر ٹویٹ کیں جن میں لوگوں کا جم غفیر نظر آرہا ہے۔
نواز شریف جمھوریت کا پیامبر GTروڈ کی طرف رواں دواں ۔۔اھل راولپنڈی نے پیار کی نئی تاریخ رقم کر دی pic.twitter.com/yT5YG3U54X
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 9, 2017
تاہم ان میں سے صرف ایک تصویر حالیہ ریلی کی ہے، بقیہ دیگر تصاویر کے بارے میں قیاس ہے کہ وہ کسی جنازے کی ہیں۔ ایک تصویر مسلم لیگ ن ہی کے ماضی میں کیے جانے والے کسی جلسے کی ہے۔
ٹویٹ کے سامنے آتے ہی خواجہ آصف تنقید کی زد میں آگئے۔ لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ کسی ملک کا وزیر خارجہ اس قسم کے خیالات کا اظہار کیسے کر سکتا ہے۔
حد ہے ویسے خواجہ صاحب آپ کوممتازقادری کےجنازے کی تصوریں لگانےکی کیاضرورت پڑ گئی تھی ذلیل ہی کروا دیا ہے آپ نے پنڈی والوں کو pic.twitter.com/kHtMBWImtb
— Malaika (@Malaika087) August 9, 2017
Oye jhoot phailaty ho aur sharminda b ni hoty.. Kya munafiqana gutz hn tery
— Usman Chaudhry (@Usmanchaudhry28) August 9, 2017
Scares me to hell that he is our foreign minister. From threatening to bomb Israel to this, Kh Asif has shown (lack of) brains all the way
— Neha Khan (@neha_pk1) August 10, 2017
Koi sharam hoti Háî koi haya hoti jo patwarion men nhi
— ʙɪʟᴀʟ sʜᴀʙɪʀ (@bilalshabbir685) August 10, 2017
acha huwa yeh dikha diya , aik pic mein tu china ka jaloos post kia huwa hai
— Zubair Tipu (@zubair_tipu) August 10, 2017
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے حمایتیوں اور کارکنان نے بھی خواجہ آصف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
خواجہ صاحب ڈلیٹ کرو
فئک تصاویر ہے اس سے ہمارے بدنامی ہوتی ہے— Bilal Chamkani (@BChamkani) August 9, 2017
تصویراں اصلی لاؤ خاجہ صاحب
پہلاں ای تسی مذاق بن کے رہ گئے او مزید بن رے او— Farzana (@Farzana72214457) August 9, 2017
گزشتہ روز وزیر مملکت عابد شیر علی نے بھی پارٹی قائد سے وفاداری کا اظہار کرتے ہوئے ایک شعر ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے نواز شریف کو یہودی سردار سے تشبیہہ دی تھی۔
تاہم بعد ازاں ٹوئٹر پر تنقید کا نشانہ بننے کے بعد انہوں نے ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔
سب کچھ چھوڑ دو، اس سے پوچھیں کہ یہ مرحب کون ہے …
— Malik (@Anas_Maliks) August 10, 2017
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔