اسلام آباد (3 مارچ 2026): وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صیہونیت انسانیت کے لیے خطرہ اور اسرائیل کا اثر و رسوخ پاکستانی سرحد تک لانا ایجنڈا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد سماجی رابطوں کی ایپ ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونیت انسانیت کے لیے خطرہ ہے اور عالم اسلام پر مسلط تمام جنگوں کے پیچھے صیہونی ریاست کار فرما ہے۔
خواجہ آصف نے کا کہنا تھا کہ ایک صدی سے عالمی معاشی نظام صیہونیت کے قبضے میں ہے اور بڑی طاقتیں اس کی یرغمال بن چکی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی معاہدے پر رضامندی کے باوجود ان پر جنگ مسلط کی گئی۔ اسرائیل کا اثر و رسوخ پاکستانی سرحد تک لانا صیہونی ایجنڈا ہے اور دشمن چاہتے ہیں کہ ہماری سرحدیں غیر محفوظ ہو جائیں اور ہم چاروں طرف دشمنوں میں گھر کر ایک دست نگر ریاست بن جائیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان ایک ناقابلِ تسخیر ایٹمی قوت ہے اور افواجِ پاکستان کا لوہا پوری دنیا مانتی ہے۔ ہمارے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کی بدولت ہی وطن عزیز کی خود مختاری محفوظ ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ 25 کروڑ پاکستانیوں کو اس سازش اور ازلی دشمنوں کے عزائم سمجھنے کی ضرورت ہے۔ اللہ عالم اسلام کو متحد کرے اور دشمن پہچاننے کی توفیق دے۔
صیہونیت انسانیت کے لئے خطرہ ھے۔ فلسطین کی سرزمین پہ اسرائیل کے قائم ھونے سے لیکر آجتک اسلامی دنیا پہ جو بھی قیامتیں ٹوٹیں جو بھی جنگیں مسلط ھوئیں انکے پیچھے صیہونی سوچ اور ریاست بالواسطہ یا بلا واسط کار فرما نظر آئیگی ۔ دنیا کے معاشی نظام پہ صیہونیت کا ایک صدی سے قبضہ ھے۔ بڑی…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) March 3, 2026
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


