تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

وزیر دفاع نے عمران خان کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان دوسروں کو میر جعفر اور میرصادق قرار دیتا ہے لیکن یہ خود سب سے بڑا میر جعفر، میر صادق ہے، پاکستان کیلیے سیکیورٹی رسک بن گیا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افسوس ہے لوگوں کو اداروں کی مداخلت سوٹ کرتی تو کہتے تھے ہم ایک پیج پر ہیں، 75،74 سالوں میں اداروں نے آئینی حدود سے تجاوز کیا، 75 سال کے بعد آئینی اداروں نے کہا اس ملک کا آئین مقدس کتاب ہے، سب کو آئین کے ایک صفحہ پر متحد ہونے کی ضرورت ہے، تمام ادارے جس میں پارلیمان بھی شامل ہیں سب آئین کے تحت کام کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جمہوری عمل کے ذریعے حکمران جماعت کو ایوان سے باہر نکالا، ہمارے لیے سب سے زیادہ مددگار عمران خان کا رویہ ثابت ہوا، یہاں بیٹھی اپوزیشن نے اتحاد کیا کسی کو کوئی کال نہیں آئی، ہم نیک نیتی سے تحریک عدم اعتماد لائے اللہ نے ہماری مدد فرمائی، اکتوبر سے اپریل تک یہ پنڈی کو آوازیں دیتا رہا، کبھی یہ انہیں گالیاں دیتا تھا کبھی ترلے کرتا تھا کہ میری مدد کرو۔

خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ 5 جلسوں میں عمران خان نے اپنی کارکردگی کا ذکر نہیں کیا، 200 ارب ڈالر واپس لے آیا ایسی کوئی گفتگو نہیں کی، اگر گزشتہ 4 سال میں عوام کو کوئی دکھ درد بانٹا تو اسکا ذکر تو کریں، یہ سوائے دوسروں کو برا بھلا کہنے کے کوئی اور بات نہیں کرتے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ تاریخ بتاتی ہے جب بھی کسی کا اقتدار خطرے میں آیا تو اس نے 2،3 کارڈ کھیلے، عمران خان نے بھی سارے کارڈ استعمال کیے ہیں، ان کارڈز میں مذہب کارڈ سرفہرست ہے، عمران خان نے مذہب کو بیچا، ریاست مدینہ کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا، آج ملک ریاست مدینہ کا نہیں بلکہ کوفہ کا منظر پیش کررہا ہے، عمران خان یہاں مذہب کارڈ کھیلتا ہے اور لندن میں مسلمان کی مخالفت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار چھن جانے کے بعد دوسرا مشہور کارڈ امریکا کو ٹارگٹ کرنا یا ہندوستان سے دشمنی کو استعمال کرنا ہے، آج ہم پر الزام لگایا جارہا ہے کہ ہم کسی بیرونی سازش کے تحت آئے ہیں، ہمیں کہا جاتا ہے کہ ہم امپورٹڈ حکومت ہیں، ہماری حکومت امپورٹڈ نہیں یہ شخص امپورٹڈ ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے مذہب، سیاست، اخلاق کو بگاڑا، لوگوں کو گالی دینا سکھایا، عمران خان پاکستان کی سیاست کی ہوا کا بدبودار جھونکا ہے، اس ملک کے معاشرے کی تمام تر روایات کی دھجیاں بکھیر دیں، اب اس ادارے کے پیچھے پڑا ہے جو ملکی سالمیت کا محافظ ہے، پاکستان کی افواج، سیکیورٹی ادارے دفاع کے ضامن ہیں، اس شخص نے کئی بار کوشش کی کہ ادارے میں دراڑیں ڈالے، ہم نے کبھی اس ادارے میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش نہیں کی۔

وزیردفاع نے کہا کہ آج ایوان آئین کے مطابق چلنا چاہتا ہے تو عمران رکاوٹ بننا چاہتا ہے، وثوق سے کہتا ہوں یہ شخص اداروں کی تباہی کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہے، عمران خان نے جو وطیرہ اپنایا کسی پاکستانی کا نہیں دشمنوں کا ہے، عمران خان کو کسی ایجنڈے پر پاکستان بھیجا گیا ہے، میں کسی شخص کو ملک دشمن یا غدار نہیں کہتا، پہلی مرتبہ کہہ رہا ہوں عمران خان پاکستان کیلئے سیکیورٹی رسک ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ شخص جس راستے پر چل پڑا ہے ملک کیلئے نقصان دہ ہے، عمران خان جن کو گالیاں نکالتا ہے ہوسکتا ہے ان کا ہی آدمی ہو۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کرپشن کی لازوال داستانیں موجود ہیں، اس نے اس کے گھر کے لوگوں نے چوری کا مال ایمنسٹی اسکیم میں حلال کیا، عمران خان اور اس کے قریبی ساتھی پونے 4 سال ملکی خزانہ لوٹتے رہے۔

Comments

- Advertisement -