تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

رہائی کی استدعا مسترد، خواجہ آصف کا راہداری ریمانڈ منظور

اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد نے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار لیگی رہنما خواجہ آصف کو آج سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے خواجہ آصف کا ایک دن کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ہدایت کی کہ خواجہ آصف کو کل تک متعلق عدالت میں پیش کیا جائے۔احتساب عدالت کی جانب سے راہداری ریمانڈ دئیے جانے پر خواجہ آصف کے وکیل نے مخالفت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کی استدعا کی اور عدالت کو بتایا کہ نیب راولپنڈی نے تحقیقات شروع کی جبکہ نیب لاہور نے میرے موکل کو گرفتار کیا، تاہم احتساب عدالت نے ان کی استدعا مسترد کردی۔

ترجمان نیب کے مطابق خواجہ آصف کو آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، ان کیخلاف نیب میں تحقیقات جاری ہیں، خواجہ آصف نے اثاثہ جات کی نوعیت، ذرائع اور منتقلی کو چھپایا، خواجہ آصف مختلف ادوار میں وفاقی وزیر اور ممبر قومی اسمبلی رہے۔

نیب کے مطابق عوامی عہدے رکھنےسے قبل خواجہ آصف کے اثاثہ جات51لاکھ پرمشتمل تھے، دوہزار آٹھ تک تک مختلف عہدوں پر رہنےکےبعد انکےاثاثہ جات221ملین ہوگئے، خواجہ آصف کی آمدن انکےاثاثوں سےمطابقت نہیں رکھتی۔

یہ بھی پڑھیں:  نیب نے خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا

نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، دو ڈھائی سال سے پارٹی توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے، ابھی تک نیب نےکوئی تفتیش نہیں کی جبکہ مجھے چارج شیٹ دی گئی کہ میرے اثاثے بڑھ گئے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز نیب نے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کو گرفتار کیا تھا، ان کی گرفتاری احسن اقبال کے گھر سے عمل میں لائی گئی تھی۔

خیال رہے کہ خواجہ آصف قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر ہیں اور وہ سابق وزیر خارجہ بھی رہے ہیں، خواجہ آصف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 73 سیالکوٹ 2 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔

Comments

- Advertisement -