جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

انتخابات میں کراچی کے عوام بیلٹ پیپر پر صرف پتنگ کو ڈھونڈیں گے: خواجہ اظہار الحسن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام اپنے ساتھ برتی جانے والی زیادتی اور ناانصافی کومحسوس کر رہے.

تفصیلات کے مطابق خواجہ اظہار الحسن نے ایم کیو ایم کے اندرونی بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام کے ساتھ ناانصافی برتی جارہی ہے، آئندہ انتخابات میں کراچی کے عوام بیلٹ پیپر پرصرف پتنگ کو ڈھونڈیں گے.

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب پارٹی کے کارکن ہیں اور پارٹی ہی کی بات کریں گے، ہمارے ساتھ انصافی ہورہی ہے، ہمارے جن ارکان نے استعفیٰ دیا ہے، ان کا استعفیٰ ہم تک پہنچا کیوں نہیں.

- Advertisement -

خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ہمارے ایک دو اراکین پیپلزپارٹی اور پی ایس پی میں بھی گئے، مگر ان کی استعفے ہم تک نہیں‌ پہنچے، البتہ ہماری دعا ہے کہ پارٹی چھوڑ کرجانے والے دوبارہ ایم پی اے بنیں.

انھوں‌ نے پی آئی بی اور بہادر آباد بحران پر کہا کہ ایک طرف ہم عدالت جارہے ہیں دوسری طرف مذاکرات کررہے ہیں، ہم کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، یا عدالت کو مانیں یا مذاکرات کرلیں.

ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ میں‌ اپنے حلقے کے ووٹر اور صوبے پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا، ہمارا ووٹر کبھی سعید غنی کو ووٹ نہیں دے گا.

انھوں نے مطالبہ کیا کہ فلور کراسنگ کرنے والوں کی پوزیشن واضح کی جائے، جو لوگ فلو کراسنگ کر کے گئے، وہ مراعات چھوڑ دیں.


ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی کی پی ایس پی میں شمولیت


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں