The news is by your side.

Advertisement

غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ: خواجہ اظہار الحسن کا وزیر اعلیٰ اور اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط

کراچی: قائد حزب اختلاف سندھ خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی.

تفصیلات کے مطابق خواجہ اظہار الحسن نے وزیراعلیٰ اوراسپیکرسندھ اسمبلی کو خط لکھ کر ان کی توجہ کراچی میں جاری غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جانب مبذول کرائی ہے، انھوں نے لکھا کہ شہر میں جاری غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام شدید پریشان ہیں.

شدید گرمی میں کراچی کے شہریوں کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے اسپتالوں میں مریض شدید اذیت کا شکار ہیں

خواجہ اظہار الحسن

خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک، سوئی سدرن کے جھگڑے میں کراچی کا بھاری نقصان ہورہا ہے، وزیراعظم، وزیراعلیٰ سندھ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن کے تنازعے میں اپنا کردارادا کریں، تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں.

انھوں نے لکھا کہ شدید گرمی میں کراچی کے شہریوں کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے اسپتالوں میں مریض شدید اذیت کا شکار ہیں.

قائد حزب اختلاف سندھ خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں بھی طلبا و طالبات اذیت کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے ان کی تعلیم شدید متاثر ہورہی ہے۔

انھوں‌ نے کہا کہ کراچی کو گیس کی سپلائی میں کمی ملک دشمنی اور سندھ دشمنی ہے، کراچی کو ہر حال میں 276 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سپلائی جاری رکھی جائے، ورنہ بحران شدت اختیار کر جائے گا.

انھوں نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کو بھی چاہیے کہ تنازعے کو جواز بنا کر لوڈشیڈنگ نہ کرے، عوام کو ریلیف دیا جائے۔

واضح رہے کہ اس وقت شہر میں کئی کئی گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے، جس کی وجہ سے عوام شدید اذیت میں‌ مبتلا ہیں.

توانائی کا یہ بحران کے الیکٹرک اور سوئی سدرن تنازع کی وجہ سے شروع ہوا، جس نے مارچ میں پڑنے والی گرمی میں‌ شدت اختیار کر لی.


کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم کوخط


شہر قائد میں آج بھی شدید گرمی پڑے گی


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں